تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اسلامی جمعیت طلبہ کا ایچ ای سی کے خاتمے کیخلاف تین روزہ احتجاج کا اعلان

جنگ نیوز -
کراچی…ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ سید عبدالرشیدنے ایچ ای سی کے خاتمے کے خلاف ملک بھر کی جامعات میں تین روزہ احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر تحریک چلائی جائیگی۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ جمعیت سید عبد الرشید نے کہاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے خاتمے کا فیصلہ تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ جعلی ڈگریوں کی تصدیق پر حکومت ایچ ای سی کے ساتھ انتقامی کارروائی کر رہی ہے۔سید عبد الرشیدکا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم صوبوں کومنتقلی سے ملی وحدت کو نقصان اور صوبائیت کو فروغ حاصل ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.