29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی: ٹینکوں کے ڈوب کر دو بچے جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کے ٹینکوں میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق ہو گئے۔کراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر5 میں پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران12 سالہ لڑکا ڈوب گیا،اسے نکالنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ اس دوران ہلاک ہوگیا ہے۔ ناظم آباد میں بھی پانی کے کھلے ٹینک میں دو سالہ بچہ کھیل کے دوران گر کرجاں بحق ہو گیا ،جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔