29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
گیس پر چلنے والے پاور ہاؤسز بند، لوڈ شیڈنگ میں اضافہ
جنگ نیوز -
لاہور...گیس پر چلنے والے پاور ہاؤسز بند ہونے سے بجلی کا شارٹ فال ڈھائی ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔ شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ بڑھ کر چھ گھنٹے ہو گیا ہے۔پیپکو حکام کے مطابق گڈو کے مقام پر پھٹنے والی گیس پائپ لائن مرمت نہیں ہو سکی۔ گیس کی سپلائی بند ہونے سے پانچ پاور پلانٹس بند ہیں۔ اس وقت بجلی کی پیداوار دس ہزار سات سو میگا واٹ جبکہ طلب تیرہ ہزار تین سو میگا واٹ ہے۔پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ گیس ملتے ہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہو جائے گا۔ اس وقت شہروں میں چھ گھنٹے اور دیہات میں دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔