29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پی ٹی ڈی سی کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہ سے محروم
جنگ نیوز -
اسلام آباد...پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹکارپوریشن کے ملازمین کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے360 ریگولر اور500 کنٹریکٹ پر ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہیں نہیں مل سکیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی عدم فراہمی کی وجہ کارپوریشن کووفاقی حکومت کی طرف سے فنڈزفراہم نہ کرناہے۔ ترجمان پی ٹی ڈی سے نے کہاہے کہ ملازمین کوتین سے چاردنوں میں تنخواہ مل جائے گی۔