تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

موجودہ نظام اپنی عمر پوری کر چکا ہے،حمزہ شہباز

جنگ نیوز -
لاہور...مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے بغیر قومی اہداف کا حصول ممکن نہیں۔وہ لاہور چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ساتھ لے کر انقلاب برپا کرنا ہوگا، موجودہ نظام اپنی عمر پوری کر چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کام کا نیا ماحول اور نظام بنانا ہوگا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب یا کسی حکومتی عہدیدار کے خلاف کرپشن کا ایک بھی کیس نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.