تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خیبر پختون خوا اور فاٹا میں آج دوسرے روز بھی پولیو مہم جاری

جنگ نیوز -
پشاور...خیبر پختون خوا کے13 اضلاع اور فاٹا میں پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ جس میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں،محکمہ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق13 حساس اضلاع پشاور، چارسدہ، مردان، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں،لکی مروت ،ٹانک ،ڈیرہ اسماعیل خان، نوشہرہ اور فاٹا میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔ پولیو کے قطرے پلانیکیلئے 14 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق تین روزہ مہم کے دوران پشاور میں پانچ سال سے کم عمر کے12ہزار سے زیادہ بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ فاٹا میں ایک لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.