29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ایچ ای سی کی تحلیل کا فیصلہ واپس لیا جائے، ن لیگ کا مطالبہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے مرکزی ترجمان احسن اقبال نے کہا ہے کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کو تحلیل کرنے کی کوئی پابندی نہیں ہے ،حکومت فیصلہ فوری واپس لے ورنہ یہ سمجھا جائے گا کہ حکومت جعلی ڈگریز کے معاملے پر ایچ ای سی سے انتقام لینا چاہتی ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے18 ویں ترمیم میں تعلیم کا شعبہ صوبوں کو منتقل کرنے پر اختلافی نوٹ دیا تھا،ایچ ای سی کو تحلیل کرنے کے خلاف قومی اسمبلی میں بھرپور آواز اتھائی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت امدادی فنڈز دینے والے غیر ملکی اداروں کو بھی یقین دہانی کرائے کہ وہ ایچ ای سی کو تحلیل نہیں کر رہی، اگر حکومت ہائر ایجوکیشن کمیشن میں اصلاحات لانا چاہتی ہے تو پارلے مانی کمیٹی بنائی جائے جب کہ قومی نصاب کے لیے قومی ایجوکیشن کمیشن قائم کیا جا سکتا ہے۔