29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پی پی اور ن لیگ کے پاس اکثریت نہیں رہی، شیخ رشید
جنگ نیوز -
لاہور…عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پاس اکثریت نہیں رہی، دونوں جماعتیں مرکز اور صوبے میں ایک دوسرے کو چیلنج نہیں کریں گی۔وہ لاہور میں مسلم لیگ ق ہم خیال کے رہنما میاں آصف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام کو نان ایشوز میں الجھایا جا رہا ہے مہنگائی اور بے روز گاری کی جانب حکمرانوں کی توجہ نہیں۔مسلم لیگی ورکرز قیادتوں سے مایوس ہو چکے ہیں، رائے ونڈ کے دروازے بھی کارکنوں پر بند ہیں۔ شیخ رشید نے صدر زرداری کی بات کی تائید کی کہ اسلام آباد میں ٹیکنو کریٹس کی حکومت کی باتیں ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ڈاکٹروں سے مذاکرات کریں ورنہ اسپتال حکیموں کے حوالے کرنا پڑیں گے۔