تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی :سو سے زائد قتل میں ملوث ملزم اجمل پہاڑی جیل منتقل

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کی مقامی عدالت نے ٹارگٹ کلنگ سمیت100سے زائد قتل کے مقدمات میں گرفتاراجمل پہاڑی کوعدالتی تحویل میں جیل بھیجتے ہوئے سماعت11اپریل تک ملتوی کردی ہے۔سی آئی ڈی پولیس نے ملزم اجمل پہاڑی کوسخت سیکورٹی میں سٹی کورٹ کے ضلع وسطی ،شرقی اور غربی کے جوڈیشل مجسٹریٹس کی عدالتوں میں پیش کیا۔عدالتوں نے قتل سمیت دیگر15مقدمات میں ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔ملزم اجمل پہاڑی کو سی آئی ڈی پولیس نے کچھ دن قبل دوبارہ گرفتار تھا ،اس سے قبل ملزم اجمل پہاڑی کوپیرول پر رہا کردیا گیاتھا۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے سو قتل کرنے کا اعتراف کیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.