29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ترقی سائنس و ٹیکنالوجی پر دسترس میں مضمر ہے ، میاں افتخار
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار نے کہا کہ مسلمان ہی سائنس کے بانی ہیں لیکن عدم توجہی کے باعث اس میدان میں مسلمان زوال کا شکار ہیں۔ میاں افتخار حسین کا کہناتھا کہ اگر ہم اپنے آباواجداد کے نقش قدم پر چلتے۔ تو سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں ُیچھے نہ رہتے۔ ان کا کہناتھا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں توجہ مرکوز کرنا ہوگی کیونکہ اس کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں۔