تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان کی کامیابی برطانیہ کے مفادمیں ہے، ڈیوڈ کیمرون

جنگ نیوز -
اسلام آباد…برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ ملزمان کے تبادلے کامعاہدہ نہیں،اگرپاکستان پرویزمشرف کی واپسی چاہتاہے توقانونی طریقہ سے درخواست دے، پاکستان کی کامیابی برطانیہ کے مفادمیں ہے، جبکہ وزیراعظم گیلانی کا کہناہے کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اگر کسی کے پاس قابل عمل انٹیلی جنس ہوتواس کاتبادلہ کرے۔برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون پاکستان کے پہلے دورے کے موقع پر وزیراعظم ہاوس پہنچے تو انہیں گارڈآف آنرپیش کیاگیا۔ دونوں وزرائے اعظم کی ون ٹوون ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ بعدازاں وفودکی سطح پرمذاکرات ہوئے، جن میں دو طرفہ معاشی تعاون ، تجارت کے فروغ،تعلیم وصحت کے شعبوں میں نئے منصوبوں ، دہشت گردی کے خاتمے اورافغانستان اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت ،سیکیورٹی اور تعلیم کے شعبوں میں اسٹریٹجک مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ تعلیم کے فروغ میں مدددیں گے،2015 تک پاکستان کے ساتھ تجارت5 ارب پاؤنڈ تک بڑھائی جائے گی ۔وزیراعظم گیلانی کاکہناتھاکہ انتہاپسندی اوردہشت گردی کی بنیادی وجہ ناخواندگی ہے۔ دونوں وزرائے اعظم کی قیادت میں اعلیٰ سول و فوجی قیادت کے درمیان قومی سلامتی کے امور پربھی مذاکرات ہوئے جس میں دونوں ملکوں نے شدت پسند عناصر کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کے تبادلوں کو مزید تیز اورمربوط بنانے پر اتفاق کیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.