29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اسلام آباد:دونئے سیکٹرزکے متاثرین کومعاوضے کی ادائیگی کاحکم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آبادہائی کورٹ نے وفاقی دارلحکومت کے دونئے سیکٹرزکے متاثرین کوایک ہفتے میں معاوضے کی ادائیگی کاحکم دیاہے، ممبرپلاننگ سی ڈی اے کاکہناہے کہ متاثرین کو رقم کے بجائے پلاٹس کی صورت میں ادائیگی کی جائے گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمیدالرحمان نیسیکٹرآئی17 اورایچ16کے متاثرین کی درخواستوں کی سماعت کی ، درخواست گزاروں کے وکیل نے بتایاکہ بااثر افراد کو معاوضہ ادا کیا جا چکا ہے لیکن متاثرین کی بڑی تعداد کو ان کی اراضی کے عوض رقم فراہم نہیں کی جارہی ،عدالت نے سی ڈی اے کومتاثرین سے معاملات طے کرنے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔