تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دہشتگردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا پڑیگا، عاقل شاہ

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔وہ پشاور میں یوتھ سیمینار میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ عاقل شاہ نے کہا کہ صوبہ میں قیام امن کے لیے کوششیں جاری ہیں تاہم دہشت گردی کے مکمل خاتمہ میں وقت لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کومتحد ہونا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کو دیکھ کر مایوسی ہو تی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.