29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
غلط فہمیاں بھلا کرپاکستان سے قریبی تعلقات چاہتے ہیں،ڈیوڈ کیمرون
جنگ نیوز -
اسلام آباد…برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے کہاہے کہ وہ ماضی کی غلط فہمیاں دورکرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ پائیداراوردوستانہ تعلقات کا نیادور شروع کرناچاہتے ہیں،ان کاکہناہے کہ مسئلہ کشمیرکاذمہ داربرطانیہ ہے تاہم پاکستان اوربھارت کواسے مل کرحل کرناہوگا،ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی وجوہات معلوم کرنا ہوں گی۔ اسلام آبادمیں کوم سیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طلبا سے خطاب میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کاکہناتھاکہ برطانیہ کے لئے بھارت اور پاکستان دونوں اہم ہیں۔ انہوں نے موہالی میں ہونے والی وزیراعظم گیلانی من موہن ملاقات کوسراہا۔ڈیوڈکیمرون نے کہاکہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، برطانوی افواج دو ہزار پندرہ تک افغانستان سے نکل جائیں گی۔ لیبیا میں کارروائی اقوام متحدہ اور عرب لیگ کی منظوری سے کی جارہی ہے اور یہ اسلام کے خلاف جنگ نہیں۔ڈیوڈ کیمرون نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ اب تک تین ہزار پاکستانی شہری دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں، اس جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستانی فوجیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد باقی دنیا سے زیادہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی وجوہات معلوم کرنا ہوں گی۔