تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

الطاف حسین کاپرامن ہڑتال پرکراچی کے تاجروں کوخراج تحسین

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں بھتہ خوری، لوٹ مار اور اغوا برائے تاوان کی مسلسل وارداتوں کے خلاف پر امن ہڑتال پر تاجر برادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں الظاف حسین کا کہناہے کہ کراچی کے تاجروں اور دکانداروں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آج جس اتحاد کامظاہرہ کیااس پر وہ سلام کے مستحق ہیں۔الطاف حسین نے کہا کہ بھتہ خوری اور جرائم کی دیگر وارداتوں سے کراچی کی معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں،اس لئے حکومت ہرحال میں کراچی کے تاجروں اور دکان داروں کوبھتہ اور پرچی مافیاسے نجات دلائے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.