تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فیصلہ کن معرکہ شروع ہو چکا ،اب دہشت گرد رہیں گے یا ہم،بشیر بلور

جنگ نیوز -
دیر پائین…خیبر پختون خوا کے سینئر وزیربشیراحمد بلور نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن معرکہ شروع ہوچکا ہے جس کے بعد اب وہ رہیں گے یا پھرہم ۔وہ دیرپائین منڈا میں خودکش دھماکے کی جگہ کے دورہ کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ بشیر بلور نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن معرکہ شروع ہو چکا ہے۔ اور اب دہشت گرد عبرت ناک انجام کے لئے تیار رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں غیروں سے زیادہ اپنوں سے شکوہ ہے۔ جو دشمن قوتوں کے آلہ کار بن کر اپنے ہی بہن بھائیوں کے گلے کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملوں سمیت تخریب کاری کے تمام واقعات پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.