تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ورلڈکپ فائنل میں شکست،کمار سنگاکاراسری لنکاکی کپتانی سے دستبردار

جنگ نیوز -
کولمبو… ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست سے مایوس ہوکر سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان کمارا سنگاکارا نے قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ممبئی میں ہونے والے ورلڈ کپ فائنل کے صرف تین روز بعد ہی سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا، سنگاکارا کا کہنا تھا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے البتہ وہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے بعد سری لنکن بورڈ کو چاہئے کہ کسی نوجوان کو یہ ذمے داریاں سونپیں تاکہ ورلڈ کپ 2015 میں ٹیم کو ایسا کپتان مل سکے جو سری لنکن ٹیم کو بہتر طور پر لیڈ کرسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں سری لنکا کو فائنل تک پہنچانے پر انہیں فخر ہے، وہ تینوں فارمیٹس میں سری لنکا کی نمائندگی کے خواہش مند ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.