تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ڈاکٹروں کی پکڑ دھکڑ کی بجائے انکے مسائل حل کیے جائیں، پرویز الٰہی

جنگ نیوز -
لاہور… مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ نوجوان ڈاکٹروں کی پکڑ دھکڑ کی بجائے انکے جائزمطالبات پورے کیے جائیں۔لاہور سے جاری بیان میں چوہدری پرویز الٰہی نے نوجوان ڈاکٹروں سے اپیل کی کہ ڈاکٹراحتجاج کے دوران ایمرجنسی میں کام بند نہ کریں، ڈاکٹروں کے جائز مطالبات اور مسائل کے حل میں انکے ساتھ ہیں ۔ انکا کہناتھاکہ شہبازحکومت نے ناقص پالیسیوں سے عوام کی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے،پنجاب میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث 60سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں جس کی ذمہ دار شہباززانتظامیہ ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت انتقام پر اتر آئی ہے، جونیئرڈاکٹر جیل میں یا سڑکوں پر ہیں جبکہ ہزاروں سینئرڈاکٹر ملک چھوڑ چکے ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.