29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کا نظام بہتر بنانے پر اتفاق
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان اوربرطانیہ نے شدت پسندتنظیموں کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں کوموثربنانے کے لئے انٹیلی جنس اطلاعات کے تبادلوں کومربوط بنانے پراتفاق کیاہے۔ اسلام آبادمیں قومی دفاع وسلامتی کے امورپرہونے والے مذاکرات میں دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے علاوہ دفاعی وسول حکام بھی شریک ہوئے۔ پاکستان کی جانب آرمی چیف ،وزیردفاع،وزیرداخلہ،وزیرمملکت برائے خارجہ،سیکرٹری دفاع اور پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر واجد شمس الحسن شریک ہوئے۔ برطانیہ کی جانب سے برطانوی چیف آف اسٹاف،قومی سلامتی کے مشیر سر پیٹر ریکٹ اورچیف آف ڈیفنس جنرل سر ڈیوڈ رچرڈنے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پرخطے کی سیکیورٹی کی مجموعی صورت حال اورخاص طورپرافغانستان سے متعلق امورزیربحث آئے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی معاونت کے معاملے پربھی بات چیت کی گئی ۔وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کاکہناتھاکہ پرامن افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ علاقے میں امن کے استحکام کی ضمانت ہے۔