تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

الطاف حسین کامیانوالی کے رہنماء حاکم خان سے رابطہ ،مبارکباددی

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے میانوالی کے بڑے قبیلہ ہاتھی خیل کے سربراہ حاکم خان کوفون کرکے انہیں اوران کے تمام احباب کو ایم کیو ایم میں شمولیت پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ الطاف حسین نے حاکم خان سے گفتگوکرتے ہوئے انہیں، ان کے پورے قبیلے اورایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرنے والے سابق سٹی ناظم میانوالی عمردرازشنواری اورتمام ناظمین، کونسلروں اورتاجرانجمنوں کے ارکان کودلی مبارکباد اورخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم اب ہر دل کی آوازبن رہی ہے اورانشاء اللہ ملک میں عوامی انقلاب آکررہے گا۔ حاکم خان نے الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہاتھی قبیلہ شروع ہی سے انقلابی ہے ،اب ہم اصل جگہ آئے ہیں، میں اورمیراپورا قبیلہ آپکے ساتھ ہے اوراب ہم آپ کے سپاہی کی حیثیت سے آپ کاپیغام گھرگھرپہنچائیں گے۔ الطاف حسین نے حاکم خان اوران کے تمام احباب اورقبیلے کے افراد کے جذبے کی تعریف کی اوران کیلئے دعائیں کیں۔ دریں اثناء الطاف حسین نے ایم کیوایم ایلڈرز ونگ قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ131کے کارکن نور محمد کے انتقا ل پر دلی تعزیت اور افسوس کاا ظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں انھوں نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمددری کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.