29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
10اپریل کاجلسہ استحکام پاکستان کیلئے اہم سنگ میل ہوگا ،متحدہ
جنگ نیوز -
ملتان …متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام10اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈ یم روڈ پر ہونے والا جلسہ ” استحکام پاکستان“ کی تیاریوں کے سلسلے میں رابطہ مہم کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین،دیگر رہنما ء مختلف گاؤ ں، قصبوں، دیہاتوں ،تعلقہ ،چک سمیت دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں رابطہ مہم کا انعقاد کر کے عوام اور مختلف برادریوں سے ملاقاتیں کرر ہے ہیں اور انہیں جلسہ عام میں شرکت کے کے دعوت نامہ ، ہینڈ بل،پمفلٹ اور تنظیمی لٹریچر تقسیم کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم ملتان زو ن کے زیر اہتمام گھنٹہ گھر چوک پر مرکزی کیمپ لگائے گئے ہیں اس ہی طرح زون تحصیل چیجہ وطنی کے مختلف علاقوں میں رابطہ کیمپ قائم کردئے گئے ہیں جہاں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور نوید جمیل ، توصیف خانزادہ ، یوسف شاہوانی ،ایم کیوایم کی صوبائی تنظیمی کمیٹی کے رکن سلیم رزاق ، شبیر احمد قائم خانی ، فرقان اطیب ، ایم کیوایم ملتان زون کے انچارج اور جوائنٹ انچارج ادریس جامی، نعیم ارشد شمس اور علاقائی ذمہ داران وکارکنان نے کیمپ پر جمع ہونے والے عوام کو جلسہ ”استحکام پاکستان“ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور انہیں جلسہ میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر عوام کا جو ش و خروش قابل دید تھا اور وہ الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں زور دار نعرے لگا رہے تھے ۔اس موقع پر ایم کیوایم کے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے اجتما ع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈ م روڈ پر ہونے والا جلسہ ” استحکام پاکستان “ ملک کی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ، الطاف حسین کا فکر و فلسفہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح پنجاب میں بھی تیزی سے فروغ پارہا ہے اور پنجا ب کے عوام نہ صرف ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں بلکہ وہ الطاف حسین کو ہی اپنا نجات دہند ہ سمجھ رہے ہیں ۔دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان افتخاراکبررندھاوااورسلیم تاجک کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفدنے پیرکی شام ڈی سی اولاہورسے ان کے دفترمیں ملاقات کی اور 10اپریل کوقذافی اسٹیڈیم روڈپرایم کیوایم کے جلسہ ”استحکام پاکستان“ کے انعقادکیلئے انتظامی معاملات کے حوالے تفصیلی بات چیت کی اورانتظامی معاملات کے حوالے کو مزید بہتربنانے کیلئے مختلف آراء اورتجاویز پیش کیں۔ایم کیوایم کے وفدمیں عالمی شہرت یافتہ کرکٹرسرفرازنواز،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی رشید گوڈئیل،معین عامر پیرزادہ ، معین خان اورلاہورزون کے انچارج سیدشاہین انورگیلانی کے علاوہ دیگرذمہ داران شامل تھے۔ وفدنے جلسہ کے انعقادکے سلسلے میں لاہورانتظامیہ کی جانب سے بھرپورتعاون پرڈی سی اولاہورسمیت تمام اعلیٰ افسران کاشکریہ بھی اداکیا۔ بعدازاں افتخاراکبررندھاوااورسلیم تاجک نے سرفرازنوازکوقذافی اسٹیڈیم روڈکا دورہ کرایااورانتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔