29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سوئی سدرن کی گیس کی قیمت میں14 فیصد اضافے کی درخواست
جنگ نیوز -
کراچی…سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے یکم جولائی سے گیس کی قیمت میں14 فیصد اضافے کی درخواست کر دی گئی۔اوگرا حکام نے آج اس درخواست کی سماعت کی ، سماعت کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیاں گیس کی قیمت بڑھا رہی ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گیس کی قیمت میں اضافے اور سوئی سدرن کی جانب سے پائپ لائنوں کا نظام سمیت مختلف مدوں میں اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں لہٰذا کمپنی کو قیمت میں اضافے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر گھریلو صارفین کو دی جانے والی گیس کی قیمت یکم جولائی سے نہ بڑھائی جائے تو کمرشل اور انڈسٹریل سیکٹرکیلئے گیس کی اوسط قیمت میں 66 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو یا 19 فیصد اضافے کی اجازت دی جائے۔دوسری جانب صنعت کاروں نے قیمت میں اضافے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کمپنی اپنی استعداد میں اضافہ اور نظام میں بہتری لائے، اسوقت سوئی سدرن گیس کمپنی کے تمام صارفین کیلئے گیس کی قیمت 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔