29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اسٹیل مل کی توسیع کیلئے میرہزار خان بجارانی کے زیرصدارت اجلاس
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزرات صنعت وپیداوار میر ہزار خان بجارانی نے پاکستان اسٹیل کی توسیع اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا۔ توسیع کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر صنعت وپیداوار میر ہزار خان بجارانی کی صدرات میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان اسٹیل کی توسیع اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے جوائنٹ سیکرٹری کی سطح پر مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس میں فنانس،اکنامک افئیرز ،لاء ڈویژن ،نج کاری ،دفتر خارجہ اور سرمایہ بورڈ کے نمائندے شامل ہیں۔وفاقی وزیر نے گروپ کو ہدایت کی کہ پاکستان اسٹیل کی توسیع کے حوالے سے موصول ہونے والی اظہار دلچسپی کی درخواستوں کا جائزہ لے کے حتمی شکل دی جائے۔اسٹیل ملز کے منتظمِ اعلیٰ واضف محمود نے بتایا کہ ادارے کی توسیعکیلئے عالمی سطح کی دس اظہاردلچسپی کی درخواستیں موصول ہوئی جن میں سے6 چینی ،دو روس اور ایک ایک اٹلی اور آسٹریلیا کیکمپنیوں کی ہیں۔