29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
چین میں آئی پیڈ ٹو جلا نا شروع کردیئے گئے
جنگ نیوز -
بیجنگ …چین میں حال ہی میں متعارف ہونے والے ایپل آ ئی پیڈ ٹوکو جلانا شروع کر دیا گیا ہے ۔لیکن آ پ پر یشا ن نہ ہوکیو نکہ یہ اصلی نہیں بلکہ کا غذ سے بنائے گئے آ ئی پیڈ ٹو کے ما ڈل ہیں ۔ چین میں روایتی تہوار Qingming Festivalمیں قیمتی اشیا ء, ڈیزائنرز ملبو سات اور ہینڈ بیگز کی نقل اور جعلی کر نسی کو جلا کر مُردو ں(Deads) کو یا د کیا جا تا ہے اور اس سال اس تہوار میں جلا ئے جانے والے الیکٹر انک آ ئٹمز میں آئی پیڈ ٹو کی نقل پہلے نمبر ہے ۔