29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
تارے زمین پر: ننھا اسٹار درشیل سفاری مڈ نائٹ چلڈرن میں
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم "تارے زمین پر"میں مرکزی کردار ادا کرنے والا ننھا اسٹار درشیل سفاری اب ہدایتکارہ و فلمساز دیپا مہتا کی فلم Midnight Childrenمیں کام کریں گے۔ملعون رشدی کے ناول سے اخذ شدہ فلمMidnight Children میں درشیل کو سلیم سنائی کے بچپن کے کردار کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ سلیم سنائی کا اصل کردار امریکن انڈین اداکار ستیا بھابھا نبھارہے ہیں۔بین الاقوامی شہرت یافتہ ہدایتکارہ دیپا مہتا درشیل کی حالیہ فلم Zokkomonمیں ان کی اداکارانہ صلاحیتوں سے بیحد متاثر ہوئیں جسکے بعد انہوں نے درشیل کو اس کردار کے لیے منتخب کیا۔