تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پہلا مصنو عی انسانی دل تخلیق کے آ خر ی مر احل میں

جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکی سا ئنسدا ن ہا رٹ ٹرانسپلانٹیشن کے میدان میں ایک انقلابی قدم اٹھا تے ہوئے مصنو عی انسا ن دل تیار کر نے کے آ خری مرا حل میں داخل ہوگئے ہیں ۔ University of Minnesotaکے سائنسدا نوں نے انسا نی جسم سے لیے گئے خلیوں کے ذریعے لیبارٹری میں پہلا مصنو عی انسانی دل تیا ر کرلیا ہے جو چند ہفتوں میں دھڑکنا بھی شر وع کر دے گا۔سا ئنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ مصنو عی دل کی تیار ی کا پہلا مر حلہ ہے اور اسے انسانی جسم میں لگا ئے جا نے کے قا بل بنا نے کے لیے مزید تحقیق و تجر با ت کی ضرورت ہو گی تاہم اس مصنوعی دل کی تیاری طبی میدا ن میں ایک انقلاب ثا بت ہو گی جس سے مستقبل میں دل کے سیکڑ وں مر یضو ں کی جا ن بچانے میں مدد مل سکے گی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.