29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈاکٹرز کے مطالبات کوحکومت نے انا کا مسئلہ بنا لیا،لیاقت بلوچ
جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کے بجائے حکمرانوں نے اسے اپنی انا کا مسئلہ بنا رکھا ہے۔منصورہ سے جاری ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں سینکڑوں مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں اور ان کی زندگیاں حکومتی ہٹ دھرمی کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکمرانوں نے ہر شعبہ زندگی کے لوگوں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیاہے، وہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔