29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی جنرل خالدشمیم سے ملاقات
جنگ نیوز -
راولپنڈی…برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سر ڈیوڈ رچرڈزنے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں سے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سر ڈیوڈ رچرڈز کی جنرل خالد شمیم وائیں سے ملاقات راولپنڈی میں ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں بدلتی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔