29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیا کیباغیوں نے تیل کی فروخت شروع کردی
جنگ نیوز -
پیرس…لیبیا کے باغیوں نے قطر حکومت کی معاونت کے ساتھ تیل کی فروخت شروع کردی ہے اور 10 لاکھ بیرل ایندھن کی پہلی کھیپ آج کسی وقت روانہ کی جائے گی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبیا کے حکمران کرنل قذافی سے بغاوت کرنے والوں نے تیل کے ذخائر والے علاقوں پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور عالمی برادری کو تیل کی فروخت کے لئے قطرکے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا ہے۔اس معاہدے کے تحت پہلا بحری جہاز لیبیا کی الحجرہ بندر گاہ پہنچ رہا ہے، اور یہ بحری جہاز تقربیا 10 لاکھ بیرل تیل لے کر قطر روانہ ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ باغیوں کی طرف سے تیل کی فروخت شروع ہونے سے انہیں مسلح ہونے اور خود کو منظم کرنے کے لئے سرمایہ دستیاب ہوجائے گا، جبکہ عالمی سطح پر ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو کیا جاسکے گا۔