29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
صدر سے گیس اور کاٹن ایشوز پر حتمی مذاکرات ہوں گے،اپٹما
جنگ نیوز -
لاہور…اپٹما کیچیئرمین گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ 6 اپریل کو صدر آصف زرداری سے ملاقات میں گیس اور کاٹن ایشوز پر حتمی مذاکرات ہوں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں گوہر اعجاز نے کہا کہ سوئی گیس انتظامیہ مسلسل ان کے ساتھ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے دھوکہ کر رہی ہے اور ہفتے میں5 روز کی بجائے صرف تین روز گیس فراہم کی جارہی ہے۔50 فیصد صنعتیں بند ہو چکی ہیں لاکھوں مزدور فارغ ہیں،، ملوں والے بینکوں کو قرضہ ادا نہیں کر پارہے۔گوہر اعجاز نے کہا کہ آخری بار 6 مارچ کو وہ صدر مملکت سے اسلام آباد ملاقات کریں گے جس میں گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ، ٹیکس اور کاٹن ریسرچ پر حتمی بات ہوگی اور کوئی نتیجہ نہ نکلا تو اگلے روز اجلاس بلا کر ملیں بند کر کے سڑکوں پر آئیں گے۔