تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

عسکریت پسندوں کو شکست دینے میں پاکستان کو مشکلا ت کا سامنا

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... وائٹ ہاؤس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف کامیابی حاصل کرنے میں پاکستان کو بدستورمشکلات کاسامنا ہے اور فاٹا میں صورت حال بگڑ رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ششماہی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سیکیورٹی فورسز نے قربانیاں دی ہی لیکن فاٹامیں صورت حال بگڑتی جارہی ہے۔رواں سال جنوری سے مارچ کے دوران فاٹا کی صورت حال انتہائی خراب رہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے دو سال کے دوران مہمند ایجنسی اور باجوڑ ایجنسی میں تین مرتبہ آپریشن کیا۔پاک افغان سرحدی علاقے میں ایک لاکھ سینتالیس ہزارسے زائدفوجیوں کی موجودگی کے باوجود عسکریت پسندوں کو شکست دینے کے لیے پاکستان کو بدستورمشکلات کا سامنا ہے اوراس کے پاس ان سے نمٹنے کے لیے کوئی واضح حکمت عملی نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی فورسز کاافغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں آپریشن طالبان جنگجوؤں کوروکنے میں ناکام نظرآتاہے۔جنھوں نے سخی سروردربارپردوخودکش حملے کیے۔سی آئی اے کانٹریکٹرکی پاکستان میں شہریوں کے قتل میں گرفتاری اوررہائی سے سیاسی تناؤ کے باوجود گزشتہ تین ماہ کے دوران پاکستانی اورواشنگٹن کے درمیان فوجی تعاون مثبت رہا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان شہری علاقوں میں بے گناہ شہریوں کونشانہ بنارہے ہیں۔امریکی فوج کورواں برس گرمیوں کے موسم میں افغانستان میں سخت مزاحمت کاسامنا کرنا پڑسکتاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.