تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکی کاچھوٹی آبدوزمیں سمندرکی تہہ میں جانے کامنصوبہ

جنگ نیوز -
امریکی کاچھوٹی آبدوزمیں سمندرکی تہہ میں جانے کامنصوبہ

لاس اینجلس…امریکی ارب پتی مہم جو رچرڈبرانسن نے چھوٹی آبدوز میں بیٹھ کر سمند رکی تہہ میں سب سے زیادہ گہرائی میں جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔سر رچرڈ برانسن نے نیو پورٹ بیچ کیلی فورنیا سے ایک چھوٹی آبدوز میں بیٹھ کر سمندر کی تہہ میں زیادہ سے زیادہ گہرائی میں جانے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ تھرل کے شوقین رچرڈ برانسن کا کہناہے کہ وہ ایسا صرف اس لیے کررہے ہیں تاکہ کچھ ایسا نیا دریافت ہو سکے جو انسانوں کے لیے فائدہ مند ہو ۔انھوں نے کہا کہ وہ اپنی مہم سے یہ ثابت کرسکیں گے کہ چھوٹی آبدوز ایک ہوائی جہاز پر ہونے والے دباؤ سے1500 گنا زیادہ دباؤ برداشت کرسکتی ہے۔برانسن کا کہنا ہے کہ اس سارے منصوبے پر تقریبا 10 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی اور اس سے وہ سمندر کا نیا جہاں دریافت کرسکیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.