29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
انجلینا جولی کاتیونس میں لیبیاکے پناہ گزینوں کے کیمپوں کادورہ
جنگ نیوز -
تیونس ... ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر انجلیناجولی نے تیونس کی سرحد پر قائم لیبیا کے پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ کیا۔ پناہ گزینوں کے کیمپوں کے دورے میں انجلینا جولی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ لیبیا میں جاری کشیدگی کے باعث بے گھرہونے والے افراد کی فوری امداد کی جائے۔انھوں نے خانہ جنگی کاشکار لیبیا ئی عوام کی امداد میں بھی اضافے کامطالبہ کیا۔ انجلیناجولی نے کیمپوں میں مقیم افراد سے ملاقات بھی کی اوراقوام متحدہ کی جانب سے ان کوخوراک وادویات کی مسلسل فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔