تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ہیوسٹن:پاکستانی نژاد امریکی پولیس آفیسر مظفر صدیقی کوایوارڈ دیا گیا

جنگ نیوز -
ہیوسٹن …راجہ زاہداختر خان زادہ… ہیوسٹن میں مقیم ساؤتھ ایشین خواتین کی فلاح و بہبودکیلئے کام کرنے والی تنظیم ”دیا“ کی جانب سے ہیوسٹن کے پاکستانی نژاد امریکی پولیس آفیسر مظفر صدیقی کو ان کی خدمات کے اعتراف اورساؤتھ ایشین خواتین کی بھرپور قانونی مدد کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔ ایوارڈ کی اس تقریب میں امریکی کانگریس کی رکن اور کانگریس میں پاکستانی کاکس کی چیئرمین شیلہ جیکسن، بھارت کے قونصل جنرل راجیو اروڑا، ڈسٹرکٹ اٹارنی فورٹ بینڈ کاؤنٹی جان ہیلی سمیت ہیوسٹن شہر کی معروف شخصیات موجود تھیں جنہوں نے ایوارڈ ملنے پر پولیس آفیسر مظفر صدیقی کو مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ مظفر صدیقی کو اب تک 100 سے زائدایوارڈ مل چکے ہیں جس میں ملکی اور انٹرنیشنل ایوارڈ بھی شامل ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.