تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈاکوؤں کی لوٹ مارکے خلاف احتجاج

جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ … ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محلہ نور پارک میں6 ڈاکوؤں کی ایک گھر میں لوٹ مار کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔نور پارک میں6 ڈاکو ایک گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر اہل خانہ کو باندھ کر فرار ہوگئے۔ اہل محلہ شور سن کر گھر میں داخل ہو ئے اور پولیس کو اطلاع دی ۔ لیکن اطلاع کے باوجود ڈاکو گرفتار نہ کرنے پر اہل محلہ نے شدید احتجاج کیا اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.