تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بان کی مون کی امریکی پادری کے ہاتھوں قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت

جنگ نیوز -
اقوام متحدہ…اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے انتہا پسندامریکی پادریوں کے ہاتھوں قرآن پاک جلائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی مثبت کوششوں کی نفی کرتا ہے۔ او آئی سی کے سفارتکاروں کے گروپ سے ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہاکہ اقوام متحدہ نے ہمیشہ مذاہب اورثقافتوں کے درمیان، برداشت، صبر و تحمل، عزت اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔لیکن امریکی پادری ٹیری جونزاوروائن سیپ کا عمل اقوام متحدہ کی کوششوں کے خلاف ہے اس کی کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا نہ ہی اسے برداشت کیاجاسکتا ہے۔او آئی سی سفارتکاروں کے گروپ میں اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عبداللہ حسین ہارون نے بھی اسلام کے خلاف بڑھتے ہوئے عدم برداشت کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ امریکی پادیوں نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے ہیں۔ بان کی مون نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی ہلاکت پربھی تشویش ظاہر کی۔قرآن کریم جلائے جانے کے خلاف مزار شریف میں ہونے والے احتجاج میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں سمیت دو درجن سے زائدافراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.