تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستانی معیشت کو اہم چیلنجز کا سامنا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

جنگ نیوز -
منیلا…ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کو اہم چیلنجز کا سامنا ہے،،،، حکومت کی جانب سے آمدنی بڑھانے کے اقدامات میں تاخیر سے مالی خسارہ بڑھ رہا ہے۔ایشائی ترقیاتی بینک کی منیلا سے جاری سال 2011 آوٹ لک رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور پاکستانی حکومت کی جانب سے بجلی کے نر خوں میں اضا فے سے مہنگائی بڑھے گی۔ رواں مالی سال مہنگائی میں 16 فی صداضافہ ہوگا جبکہ ناقص منصوبہ بندی کے باعث سبسڈیز کا حجم 200 ارب روپے ہوجائے گا ۔ اے ڈی بی کے مطابق گزشتہ سال آنے والے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے باعث پاکستانی معیشت کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بینک کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافے کے اقدامات میں ناکامی سے حکومت کے مالیاتی خسارہ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال پاکستانی معیشت 2.5 فی صد کی رفتار سے ترقی کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.