تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فیصل آباد ،صنعتوں کو تین روز کیلئے گیس کی فراہمی بند

جنگ نیوز -
فیصل آباد … فیصل آباد کی صنعتوں کو تین روز کیلئے گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے جس سے ساڑھے چار سو سے زائد صنعتی یونٹس بند اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدوروں بے روزگار ہوگئے ہیں۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی طرف سے جاری گیس لوڈمینجمنٹ شیڈول کے مطابق فیصل آباد ریجن کی صنعتوں کو چھ اپریل سے8 اپریل تک گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔ گیس کی بندش سے ساڑھے چار سو سے زائد صنعتی اداروں میں تین روز کیلئے پیدواری عمل رکنے کے ساتھ ان اداروں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور تین دن کیلئے بے روزگار رہیں گے ۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار تین روزہ گیس بندش کے باعث پیدواری عمل رکنے سے برآمدی آرڈرز کی بروقت تکمیل نہیں ہو پارہی ہے جس سے انہیں کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت صنعتوں کو گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.