تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکا:شدید بارش اور طوفان سے معمولات زندگی معطل،9افراد ہلاک

جنگ نیوز -
نیویارک…امریکی کے کئی شہروں میں شدید بارشوں اور طوفان کے باعث معمولات زندگی معطل ہوگئے۔ریاست جارجیا اور نارتھ کیرولائنا میں تیز اور طوفانی بارشوں کے باعث کئی درخت گر گئے اور متعدد مکانات کی چھتیں اڑگئیں۔درختوں کے گرنے سے کئی مقامات پر بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ان علاقوں میں درخت گرنے کے کئی واقعات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔میری لینڈ کے مقام پر درخت گرنے سے کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔اٹلانٹا،ٹینی سی اور فلوریڈا میں بھی طوفان کے باعث متعدد درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.