تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ، معمول کے آپریشن بند

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور سمیت پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج 37ویں روز بھی جاری ہے،،۔ سینئر ڈاکٹرز نے بھی ینگ ڈاکٹروں کی حمایت کر دی ہے جس سے بڑے اسپتالوں میں معمول کے آپریشن رک گئے ہیں۔تنخواہوں میں اضافے کے لئے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا آج 37واں دن ہے۔ ینگ ڈاکٹر اسپتالوں میں نہیں آ رہے جس سے مریضوں کو سخت پریشانیکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ینگ ڈاکٹروں اور حکومت کے درمیان معاملات طے نہ ہونے سے پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ آؤٹ ڈور، ان ڈور اور ایمرجنسی بھی بند ہے۔ ادھر پنجاب حکومت کا دعویٰ ہے کہ صوبے کے تمام اسپتالوں میں کام معمول کے مطابق جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.