تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

2001کے بعد سے لاکھوں افغان شہری ہلاک ہو چکے، اقوام متحدہ

جنگ نیوز -
تہران/نیویارک…فارن ڈیسک…افغان جنگ میں15سو زیادہ امریکی شہری ہلا ک ہو چکے ہیں۔لاکھوں افغان شہری بھی موت کے گھاٹ اتار دئیے گئے۔کچھ مہینوں میں امریکی فوجیوں کی زیادہ ہلاکتیں میدان جنگ نہیں بلکہ خودکشی سے ہوئی ہیں۔عراق جنگ میں4442امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں،امریکی ذرائع ابلاغ اور ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق افغانستان میں امریکی جارحیت کے بعد سے افغان جنگ میں امریکا کے 15سو زیادہ فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔تقریبا ایک تہائی ہلاکتیں گزشتہ سال ہی واقع ہوئی ہیں۔کچھ ماہرین کہتے ہیں کہ ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ فوجوں کی تعیناتی میں تیزی کی وجہ سے ہے۔ان ہلاکتوں کی وجہ فوجیوں کی ایسے علاقوں میں تعیناتی جہاں بم اور دھماکہ خیز آلات زیادہ ہے اورغیر محفوظ ہے۔اوکلاہوما 45 ویں بریگیڈ کے تین ہزار فوجی افغانستان جا رہے ہیں۔ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ تقریبا 10ہزار امریکی فوجی افغان جنگ میں زخمی ہو چکے ہیں۔ان زخمیوں کی کل تعداد میں نصف سے زیادہ صرف 2010 ء میں زخمی ہوئے۔ فوجیوں میں خود کشی کی شرح2001کی نسبت دوگنا ہو گئی ہے۔ کچھ مہینوں سے امریکی فوجی میدان جنگ سے زیادہ خود کشی سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے افسوسناک اعداد و شمار بتاتے ہیں افغان شہریوں کی ہلاکتیں امریکی ہلاکتوں سے بہت زیادہ ہے۔صرف 2010میں 27سو افغان شہریوں کو ہلاک ہو ئے۔2001 کے بعد سے اب تک لاکھوں افغان شہریوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.