29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
منی ’دبنگ ٹو ‘میں بھی بد نا م ہو نے کیلئے تیار
جنگ نیوز -
ممبئی…با لی وڈفلم دبنگ کے پر وڈیو سر ارباز خان نے اس فلم کے سیکوئل میں بھی منی کا جا دو جگا نے کا اعلا ن کر دیاہے۔دبنگ ٹو میں جہاں ایک طرف چلبل پانڈے نئے روپ مین جلوہ گر ہو نے کے لئے پَر تول رہے ہیں تو دوسری جانب منی بھی ایک مرتبہ پھر دنیا بھر میں دوبارہ بد نام ہو نے کوتیا ر ہیں۔اس مرتبہ منی کے گانے کے لئے پانچ میوزک کمپوزالگ الگ دھنیں تخلیق کریں گے جن میں سے ارباز خان ایک بہترین دھن کو منی کیلئے منتخب کر یں گے ۔ دبنگ ٹو میں منی کے آئٹم سانگ کیلئے خاص طور پر دیہی اور شہری امتزاج کی موسیقی ترتیب دی جائے گی ۔ منی کی بد نامی نے چلبل پانڈے کے ساتھ دبنگ کی کامیابی میں ایک اہم کر دار ادا کیا تھا لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ اس مرتبہ منی کی بد نامی دبنگ ٹو کوکامیاب بنا نے میں معاون ثا بت ہو تی ہے یا نہیں۔