تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نوجوان لڑکی کی پالتو گائے کو گھڑ سواری کی طرز پر تربیت دینا شروع

جنگ نیوز -
برلن…سی ایم ڈی…مختلف ریسوں کے دوران گھوڑوں کو تو رکاوٹیں عبور کرتے دیکھا گیا ہے لیکن کیا کبھی گائے کو گھوڑوں کی طرح رکاوٹوں پر سے چھلانگ لگاتے کسی نے دیکھا ہے؟ جرمنی کے علاقے Laufenسے تعلق رکھنے والی 15 سالہ نوجوان لڑکیRegina Mayerنے اپنی پالتو گائےLunaکو گھوڑوں کی طرز پر سواری کروانے کی تربیت دینا شروع کردی ہے۔Reginaسے بیحد مانوس 3سالہ Lunaناصرف اس لڑکی کو اپنے اوپر سوار کرواکے سیر کو لیجاتی ہے بلکہ 1میٹر سے اونچی رکاوٹیں عبور کرنے میں بھی مہارت حاصل کرچکی ہے۔ReginaکیLunaنامی اس گائے سے گہری دوستی ہوچکی ہے اور وہ اسے ایک تربیت یافتہ گھڑ سوار گھوڑے کی طرز پر تیار کرنے کے لیے ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.