29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کشمیر کونسل ای یوکے چیئرمین کی آزاد کشمیر کے صدر سے ملاقات
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری /نمائندہ جنگ … کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے کشمیرہاؤس اسلام آباد میں آزادکشمیرکے صدراجہ ذوالقرنین خان سے ملاقات کی اور انھیں یورپ میں جاری کشمیرکونسل ای یو کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی اور اس سلسلے میں انھیں ایک رپورٹ پیش کی۔ صدر آزاد کشمیرنے کشمیرکونسل ای یو کی یورپ میں جاری کوششوں کو سراہا۔ خاص طورپر کونسل کی طرف سے ایک سال قبل شروع کی گئی ایک ملین دستخط مہم کی تعریف کی۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیرکو بیرونی دنیامیں زیادہ سے زیادہ اٹھایاجائے اور اس سلسلے میں تمام محب الوطن قوتیں اورکشمیریوں کے دوست اور ہمدرد متحد اور ہم آہنگ ہوکرکام کریں۔ کشمیریوں میں اتحاد واتفاق وقت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے بتایا کہ کونسل مسئلہ کشمیرپر بہت جلد ایک بڑے اتحاد کے قیام کی کوششیں شروع کرے گی۔ہم بھی کشمیرپرعالمی سطح پر ایک متحدہ اور موثر آواز چاہتے ہیں۔ ملاقات میں کشمیرکونسل ای یو کے سینئر وائس چیئرمین چوہدری خالد جوشی اور کونسل کے رکن خواجہ عابد بھی موجودتھے۔