تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ہالینڈ: اسکول میں ہیڈ اسکارف پہننے پرپابندی برقرار

جنگ نیوز -
ایمسٹرڈیم …ہالینڈ کی ایک عدالت نے اسکول میں ہیڈ اسکارف پہننے پر پابندی کے فیصلے کوبرقراررکھاہے۔ہالینڈ کے قصبے وولین ڈیم میں سیکنڈری اسکول کی ایک پندرہ سالہ طالبہ نے ہیڈاسکارف پہننے پرپابندی کیخلاف عدالت کادروازہ کھٹکھٹایا ۔مقامی عدالت نے اسکول کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ہیڈ اسکارف پہننے پرپابندی برقراررکھی ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈون بوسوکوہائی اسکول کے رومن کیتھولک قوانین کے مطابق اسکول کے احاطے میں دیگر مذاہب کی علامتوں کے استعمال پرپابندی ہے جوآزادی اظہارپرقدغن نہیں ہے ۔اس اسکول میں گزشتہ برس ستمبر میں ہیڈ اسکارف پہننے پرپابندی عائد کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.