تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

چیمپئنز لیگ فٹ بال:دفاعی چمپئن انٹرمیلان کو شالکے سے شکست

جنگ نیوز -
میلان…چیمپئنز لیگ فٹ بال کے فرسٹ لیگ کوارٹر فائنل میں دفاعی چمپئن انٹرمیلان کو شالکے کے ہاتھوں شکست ہوئی، جبکہ ریال میڈرڈ نے ٹوٹنہم کو شکست سے دوچار کیا۔چیمپئنز لیگ ناک آؤٹ مرحلے کا پہلا میچ دفاعی چمپئن انٹرمیلان اور شالکے کے درمیان کھیلا گیا،انٹرمیلان کو میچ کے پہلے منٹ میں ہی اسٹینکووچ کے گول نے برتری دلا دی،پہلے ہاف میں مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا لیکن دوسرے ہاف میں انٹرمیلان کی بربادی کا آغاز ہوا اور شالکے کے وقفے وقفے سے کیے جانے والے مزید تین گول دفاعی چمپئن ٹیم کی پانچ، دو سے ناکامی کا سبب بن گئے، دوسرے میچ میں ریال میڈرڈ نے ٹوٹنہم کو مکمل آؤٹ کلاس کرتے ہوئے چار، صفر سے کامیابی حاصل کی،کرسٹیانو رونالڈو نے بھی ایک گول اسکور کیا، آج مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی کی ٹیمیں اہم میچ میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ بارسلونا کا مقابلہ شاختر ڈونیسک سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.