29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان:ایٹمی پلانٹ سے تابکاری کا اخراج روک دیا گیا
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان کے زلزلے اور سونامی سے متاثرہ فوکو شیما جوہری پلانٹ سے تابکار ی کے اخراج کو روک دیا گیا ہے جبکہ سمندر میں تابکارپانی کا اخراج بھی بند کردیا گیا ہے۔فوکوشیما جوہری پلانٹ گذشتہ ماہ آنیوالے زلزلے اور سونامی سے شدید متاثر ہوا تھا۔ کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی تابکاری پر اب قابو پالیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صورتحال ابھی پوری طرح کنٹرول میں نہیں مگر پہلے سے بہتر ضرور ہے۔متاثرہ پلانٹ کے یونٹ نمبر ایک کو لکوئڈ گیس بھر کر بند کردیا گیا ہے۔ پلانٹ سے ساڑھے11ہزار ٹن تابکار پانی کو سمندر میں چھوڑے جانے کے بعد مزید پانی کا اخراج بھی بند کردیا گیا ہے۔