29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈاکٹر یونس کے ساتھ ناروا سلوک پر امریکاکی بنگلا دیش کو تنبیہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن … امریکا نے بنگلا دیش کو خبردار کیا ہے کہ نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات محمد یونس کے ساتھ ناروا سلوک پر دونوں ملکوں کے تعلقات متاثرہوسکتے ہیں۔ امریکی نائب سیکرٹری برائے جنوبی ایشیا رابرٹ بلیک کا کہنا ہے کہ امریکا کوبنگلا دیش میں نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات اور مائیکرو فنانس بینکنگ کے بانی محمد یونس پرکیے جانیوالے سلوک پر تشویش ہے۔محمد یونس کوان کے قائم کردہ گرامین بینک سے ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اوربنگلہ دیشی عدالت نے بھی حکومتی فیصلے کوبرقراررکھتے ہوئے ان کی درخواست خارج کردی تھی۔ رابرٹ بلیک نے واشنگٹن میں کانگریس کی ایک کمیٹی کوبتایا کہ محمد یونس کے ساتھ سلوک امریکا اور بنگلا دیش کے دو طرفہ تعلقات کو متاثر کرسکتا ہے ۔