تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وسیم احمد مستعفی، ملک اقبال نئے ڈی جی ایف آئی اے تعینات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے وسیم احمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان ملک محمد اقبال کو نیا ڈی جی تعینات کردیا گیا ہے۔ کئی اہم کیسز میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے سپریم کورٹ میں زیرعتاب ڈی جی ایف آئی اے وسیم احمد نے آج اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کردیا۔انہوں نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ ریاست کے2ستونوں میں غیر معمولی صورتحال پیداہوگئی تھی ،سپریم کورٹ کہتی تھی کہ نوکری چھوڑ دوں ،حکومت کہتی تھی کہ نوکری جاری رکھوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔وسیم احمد نے مزید کہا کہ وہ حلفاً کہتے ہیں کہ کسی تفتیش کومس ڈائرکٹ یااثر انداز ہونیکی کوشش نہیں کی۔ان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے، اور آئی جی بلوچستان ملک محمد اقبال کی بطور نئے ڈی جی ایف آئی اے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.