29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکا، مقامی بچوں کی پیدائش میں کمی سے اقلیتوں پر انحصار بڑھ گیا
جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک… امریکی مردم شماری میں ہسپانوی اور ایشیائی بچوں میں اضافہ جب کہ مقامی سفید اور سیاہ فام بچوں میں کمی ہوگئی۔ امریکا اب اقلیتوں پر انحصار کرتا ہے ۔امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں مردم شماری کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گزشتہ دہائی میں امریکا میں بچوں کی آبادی میں خاطر خواں اضافہ ہوا جس میں سفید فام بچوں میں کمی اورایشیائی اورہسپانوی بچوں میں اضافہ ہوا۔مردم شماری کے بیورو کے مطابق 2010میں18سال سے کم عمر لوگوں کی آبادی 7کروڑ42لاکھ ہے جو کہ2000سے19لاکھ زیادہ ہے۔46امریکی ریاستوں اور 100بڑے شہروں میں سے86 میں غیر ہسپانوی سفید فام کی تعداد میں کمی ہوئی۔اب سفید بچوں کی تعداداقلیت میں ہے۔سیاہ اور مقامی امریکی بچوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ 2010 کی مردم شماری کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ امریکا اب اقلیتوں پر انحصار کرتا ہے ،خاص کر ہسپانوی باشندوں پرجو کہ امریکا کی اگلی نسل ہوگی۔ٹیکسا س میں 18سال سے کم عمرکل آبادی کا95فی صد ہسپانوی ہیں۔زیادہ تر ہسپانوی بچوں کے والدین کا آبائی تعلق میکسیکو سے ہے۔ایشیائی بچوں کے والدین کا تعلق پانچ ممالک چین ، بھارت ، فلپائن ، ویت نام اور کوریا سے ہے۔